شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہی
لا ہور (کرا ئم ر پو رٹر ) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا کہ لاہور پولیس رمضان المبارک میں مساجد و امام بارگاہوں کو سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ جمعتہ المبارک کے موقع پر 8 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں نے فرائض سرانجام دیئے۔
شہر کے اندورنی و بیرونی راستوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔