بادامی باغ اور شیرا کوٹ میں کرنٹ لگنے سے دو نوجوان جاں بحق

بادامی باغ اور شیرا کوٹ میں کرنٹ لگنے سے دو نوجوان جاں بحق

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)بادامی باغ اور شیرا کوٹ کے علاقوں میں کرنٹ لگنے سے دو لڑکے ہلاک ہوگئے ۔پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا۔ بتایاگیا ہے کہ بادامی کے علاقے علیم کالونی میں گزشتہ رات بارش کے باعث محمد آصف کام سے واپس گھر جارہاتھا کہ اس دوران لٹکی تاروں سے اس کا ہاتھ چھو گیا جس سے وہ شدید جھلس کر زخمی ہوگیا اسے فوری طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا جبکہ شیرا کوٹ کے علاقے کمبوہ چوک میں تیرہ سالہ آفاق بجلی جانے کے باعث گھر میں کھیل رہاتھا کہ اس دوران اچانک بجلی آگئی جس کے باعث وہ موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا ۔

مزید : علاقائی