اسد شفیق نے کوچنگ شروع کردی
لندن(یو این پی) پاکستانی مڈ ل آرڈر بیٹسمین اسد شفیق نے لندن میں نو عمر کھلاڑیوں کی کوچنگ شروع کردی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر چند تصاویر جاری کیں جس میں انہیں جونیئر پلیئرز کی رہنمائی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اسپانسر ادارے کے شکر گزار ہیں جس کی بدولت انہیں مستقبل کے کھلاڑیوں کو بیٹنگ ٹپس دینے کا موقع ملا۔