چیمپئنز ٹرافی ، گروپ بی کے دونوں میچ کوارٹر فائنل بن گئے

چیمپئنز ٹرافی ، گروپ بی کے دونوں میچ کوارٹر فائنل بن گئے

برمنگھم(سپورٹس رپورٹر)چیمپئنز ٹرافی گروپ بی دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا، اس گروپ کے بقیہ دونوں میچ کوارٹر فائنل بن گئے ہیں۔گروپ بھی شامل پاکستان، بھارت، جنوبی افریقا اور سری لنکا کے دو، دو پوائنٹس ہیں۔ بارش نہ ہونے کی صورت میں میچز جیتنے والی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گی۔دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی ایونٹ میں گروپ بی کا آخری میچ کھیلنے کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم نے کارڈف میں پڑاو ڈال لیا ہے جہاں 12 جون کو اس کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی