سری لنکا کیخلاف بھارت جیسا نہیں کھیلیں گے:عماد وسیم

سری لنکا کیخلاف بھارت جیسا نہیں کھیلیں گے:عماد وسیم
 سری لنکا کیخلاف بھارت جیسا نہیں کھیلیں گے:عماد وسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹر عماد وسیم نے کہا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف فتح سے پاکستان نہ صرف ٹورنامنٹ میں آگے بڑھنے کی امیدیں ایک مرتبہ پھر سے زندہ ہوئی بلکہ پاکستان نے ایک مرتبہ پھر یہ ثابت کیا کہ وہ ناقابل پیشگوئی ہے۔ ٹیم سری لنکا کے خلاف بالکل بھی ایسے نہیں کھیلے گی جیسے بھارت کے خلاف کھیلی۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عماد وسیم کا کہنا تھا کہ میں پہلے بھی یہ کہہ چکا ہوں کہ ہم کسی بھی دن کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ ہم جیتیں یا ہاریں
یہ الگ بحث ہے بس ہمیں ضرورت اس بات ہے کہ ہم ہرمرتبہ اس طرح کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے بھارت کے خلاف بھی ایسی ہی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے تو چاہے نتیجہ جیسا بھی ہوتا، آپ کو فرق ضرور محسوس ہوتا۔ جس طرح لڑکوں نے بولنگ اور فیلڈنگ کی وہ بہت ہی عمدہ تھی۔ اگر ہم اسی جوش سے کھیلتے رہے تو اور سست نہ ہوئے تو ہم یقیناًایک مختلف ٹیم نظر آئیں گے۔