ٹی ٹونٹی رینکنگ : قومی ٹیم نمبر 1سے ایک قدم دور

ٹی ٹونٹی رینکنگ : قومی ٹیم نمبر 1سے ایک قدم دور

دبئی(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آ گئی ہے ۔نیوزی لینڈ کی ٹیم مختصر فارمیٹ کے کھیل میں پہلی پوزیشن پر ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے ، کیویز کی ٹیم مختصر طرز کے کھیل میں پہلے نمبر پر براجمان ہے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم کے 125 جبکہ پاکستانی ٹیم کے 121 پوائنٹ ہیں ، رینکنگ میں تیسرے نمبر پر انگلینڈ کی ٹیم ہے جس کے بھی 121 پوائنٹس ہی ہیں ۔ بھارت کی ٹیم 118 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر ہے۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم 114 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور جنوبی افریقہ کی ٹیم 111 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی