سری لنکا کیخلاف میچ کیلئے قومی ٹیم کارڈف پہنچ گئی، رومان رئیس نے بھی جوائن کرلیا

سری لنکا کیخلاف میچ کیلئے قومی ٹیم کارڈف پہنچ گئی، رومان رئیس نے بھی جوائن ...
 سری لنکا کیخلاف میچ کیلئے قومی ٹیم کارڈف پہنچ گئی، رومان رئیس نے بھی جوائن کرلیا

  

کارڈف(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم برمنگھم سے کارڈف پہنچ گئی جہاں قومی ٹیم 12 جون بروز پیر کو سری لنکا کے خلاف گروپ میچ کھیلے گی۔پاکستانی کرکٹ ٹیم بس کے ذریعے برمنگھم سے کارڈف روانہ ہوئی، برمنگھم میں جنوبی افریقا کے خلاف فتح کے بعد گرین شرٹس نے کارڈف میں ڈیرے ڈال لئے ہیں۔ پاکستان اور سری لنکا کا میچ 12 جون پیر کو کارڈف میں ہوگا۔ وہاب ریاض کے متبادل فاسٹ بولر رومان رئیس نے بھی ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔ قومی ٹیم کارڈف میں کل سے پریکٹس کا آغاز کریگی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی