دھونی نے شعیب اختر کو سب سے مشکل باؤلر قرار دیدیا

دھونی نے شعیب اختر کو سب سے مشکل باؤلر قرار دیدیا
 دھونی نے شعیب اختر کو سب سے مشکل باؤلر قرار دیدیا

  

برمنگھم(سپورٹس رپورٹر)سب سے تیز یارکر، سب سے خطرناک باونسر، ورلڈ کپ اور ورلڈ ٹی 20 جیتنے والے دنیا کے واحد کپتان بھارت کے دھونی نے شعیب اختر کو اپنے سامنے آنے والا دنیا کا سب سے مشکل بالر قرار دے دیا ۔دھونی کا کہنا ہے کہ شعیب اختر جیسا خطرناک بولر نہیں دیکھا، پتا نہیں چلتا تھا وہ کب کیسی بال کرائیں گے مگر شعیب اختر کا سامنا کرنے میں مزا بھی آتا تھا۔راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے ایم ایس دھونی کے بیان پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔شعیب اختر کا کہنا ہے کہ ایم ایس دھونی نے بطور کپتان دنیا کے سارے بڑے اعزاز جیتے ہیں اور وہ بھارت کے کامیاب ترین ون ڈے کھلاڑی بھی ہیں، ان کے بیان سے حوصلہ افزائی ہوئی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی