جنوبی افریقہ کیخلاف میچ جیتنے کیلئے سر توڑ کوشش کرینگے:شیکھر دھون

جنوبی افریقہ کیخلاف میچ جیتنے کیلئے سر توڑ کوشش کرینگے:شیکھر دھون
 جنوبی افریقہ کیخلاف میچ جیتنے کیلئے سر توڑ کوشش کرینگے:شیکھر دھون

  

برمنگھم(سپورٹس رپورٹر)بھارتی ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بیٹسمین شیکھر دھون نے کہا ہے کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پروٹیز کے خلاف آخری گروپ میچ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرینگے۔ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آخری گروپ میچ کوارٹر فائنل کی حیثیت اختیار کرگئی ہے۔ جو ٹیم میچ جیتے گی وہ سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز بھی حاصل کریگی۔ شیکھر دھون نے کہا ہے کہ انکی ٹیم سیمی فائنل کوالیفائی کریگی تاہم انہوں نے اپنی ٹیم کو خبردار کیا ہے کہ اس مقصد کے حصول کے لئے پوری ٹیم کو سرتوڑ کوشش کرنا ہوگی۔ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ (کل) اتوار کو کھیلا جائیگا۔ شیکھر دھون نے سری لنکا کے خلاف میچ میں شاندار سنچری سکور کی تھی اور وہ اس کے ساتھ ہی تیز ترین دس سنچریاں بنانے والے بھارت کے پہلے اور دنیا کے تیسرے بلے باز بن گئے ہیں۔ شیکھر دھون نے کہا ہے کہ انکی ٹیم پروٹیز کو آئندہ میچ میں شکست دینے کے لئے سر دھڑ کی بازی لگا دے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی