چیمپیئنز ٹرافی،پاکستان کو کمزور سمجھنا بڑی غلطی ہوگی :شاہد آفریدی

چیمپیئنز ٹرافی،پاکستان کو کمزور سمجھنا بڑی غلطی ہوگی :شاہد آفریدی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی، پاکستان کو ٹورنامنٹ کی دوڑ سے باہر سمجھنا بڑی غلطی ہوگی۔بھارت کے خلاف میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 124 رنز سے شکست سے دوچار ہونے والی پاکستانی ٹیم عالمی نمبر ایک جنوبی افریقہ کے خلاف یکسر مختلف روپ میں نظر آئی اور بارش سے متاثرہ میچ میں 19 رنز سے کامیابی حاصل کرکے حریف ٹیم کو اپ سیٹ شکست دی۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ 'پاکستان کو عمدہ کھیلتے ہوئے دیکھ کر بہت اچھا لگا، میں محسوس کرتا ہوں کہ پاکستان کو ٹائٹل کی دوڑ سے باہر نہیں کیا جا سکتا۔فتح کی بدولت یہ ٹیم ٹورنامنٹ میں کچھ انوکھا کر سکتی ہے، پاکستان کو کمزور سمجھنا بڑی غلطی ہو گی۔سابق کپتان نے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے والے 23 سالہ فاسٹ بالر حسن علی کی بالنگ کو متاثر کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے یاد نہیں پڑتا کہ حالیہ عرصے میں کسی پاکستانی فاسٹ بالر نے فتح گر کارکردگی کب دکھائی تھی اور یہی وجہ ہے کہ حسن کی تین وکٹوں کی کارکردگی سے میں بہت خوش ہوا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی