باکسر عامر خان کے والد سے تنازعات ختم

باکسر عامر خان کے والد سے تنازعات ختم
 باکسر عامر خان کے والد سے تنازعات ختم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے اپنے والد سے تنازعات بالاآخر ختم ہوگئے ہیں۔ اس کا ثبوت برمنگھم میں پاک بھارت کرکٹ میچ کے دوران سامنے آیا ۔عامر خان اپنے والد ساجد خان کے ساتھ اسٹیڈیم میں بیٹھ کر میچ سے لطف اندوز ہوتے رہے۔اس موقع پر عامر خان نے ٹوئٹ بھی کیا کہ ماضی بالاآخر ماضی ہوتا ہے، اب وہ روشن مستقبل کی جانب دیکھ رہے ہیں۔