دانش کنیریا کی آل راؤنڈ کارکردگی ،گوسپل سی سی فتح سے ہمکنار

دانش کنیریا کی آل راؤنڈ کارکردگی ،گوسپل سی سی فتح سے ہمکنار

کراچی (یو این پی) ٹیسٹ لیگ اسپنر دانش کنیریا کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت گوسپل لائٹ سی سی کو 22ویں دانش ٹرافی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل ہوگئی جب مذکورہ ٹیم نے شیخ الیون کو چھ وکٹوں کی شکست سے دوچار کیا۔ دانش کنیریا نے 39رنز اور دووکٹوں کی عمدہ کارکردگی دکھائی اور انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔گوسپل لائٹ سی سی قبل ازیں ٹورنامنٹ میں پاک نیشنل جم خانہ کو بھی شکست دے چکی ہے جبکہ شیخ الیون اپنا پہلا میچ الوحدت الیون سے ہار گئی تھی۔ کے جی اے جم خانہ گراؤنڈ پر شیخ الیون نے ٹاس جیت کر اننگز کا آغاز کیا اور پوری ٹیم 118رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ حیدر علی نے پانچ چوکوں کی مدد سے 27رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔اسامہ مبین نے دوچوکے لگا کر 20رنز اسکور کئے۔ اکرام را ؤ نے تین کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا جبکہ دانش کنیریا کے ہاتھ دووکٹیں لگیں۔

جواب میں گوسپل لائٹ سی سی نے مطلوبہ ہدف چاروکٹوں پر یقینی بنالیا۔دانش کنیریا 39رنز کے ساتھ میچ کے ٹاپ پلیئر رہے۔ انہوں نے اننگز میں آٹھ بار گیند کو باؤنڈری لائن کراس کرایا۔سجاد نے 19 اور ارسلان بشیر نے 11رنز کی اننگز کھیلی۔ اسامہ مبین نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی