یونیورسٹی آفلاہور کے طالب علم کی بی ایس سول ٹیکنالوجی میں نمایاں کامیابی

یونیورسٹی آفلاہور کے طالب علم کی بی ایس سول ٹیکنالوجی میں نمایاں کامیابی

لاہور( پ ر) یونیورسٹی آف لاہور کے طالب علم علی ارشد نے بی ایس سول ٹیکنالوجی میں اعلیٰ ترین کامیابی حاصل کرتے ہوئے جہاں یونیورسٹی سمیت ملک بھر میں نمایاں ریکارڈ قائم کیا ہے وہاں ان کو اس اعلیٰ ترین کارکردگی پر گولڈ میڈل سے بھی نوازا گیا ہے۔ بی ایس سول ٹیکنالوجی کے شعبہ میں عموماً کنسٹرکشن میٹرل، ٹریفک ٹیکنالوجی، اور دیگر بڑے پروجیکٹس سے متعلقہ آرکیٹکچر کے علوم سکھائے جاتے ہیں اور عام طور پر یونیورسٹیز میں ایسے شعبہ جات میں 80 فیصد یا 3.50 سی جی پی اے لینے والے طالب علموں کی کارکردگی کو بہترین تصور کیا جاتا ہے لیکن علی ارشد کی انتہائی شاندار اور غیر معمولی کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے یونیورسٹی آف لاہور میں بی ایس سول ٹیکنالوجی کے سیشن 2012 تا 2016ء کے تمام آٹھ سمسٹرز میں تقریباً 99 فیصد یا 3.95 سی جی پی اے کے قریب نمبر حاصل کئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4