یو ای ٹی میں امل اکیڈمی کے طلبہ و طالبات کی فیلو شپ پروگرام کی گریجوایشن تقریب
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے حوالے سے امل اکیڈمی کے طلبہ و طالبات کی فیلو شپ پروگرام کی گریجوایشن کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں امل اکیڈمی کے تحت یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات کو تین ماہ کا کیریئر کونسل کورس کرنے پر سرٹیفیکیٹس اور میڈلز سے نوازا گیا۔تئیسویں سے اکتیسویں بیچ کی گریجوئیشن تقریب میں یو ای ٹی، جی سی یو، پی یو، یو ایم ٹی، علامہ اقبال میڈیکل کالج، فاسٹ اور یو سی پی سمیت دیگر یونیورسٹیوں کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی، اس موقع پر امل میں ہونے والی ٹریننگ پروگرام پر ویڈیو بھی دکھائی گئی۔ تقریب میں سی ای او بینجیمن ولیمز، ڈائیریکٹر آپریشنز علی صدیقی سمیت وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر فضل خالد نے خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر وائس چانسلر یو ای ٹی کا کہنا تھا کہ اس قسم کے کورس سے مستقبل کے معمروں کی بہتر نشو نما میں مدد ملے گی جبکہ امل کے ڈائیریکٹر آپریشنز کا کہنا تھا کہ تین ماہ کے کورس میں طلبہ میں خود اعتمادی اور مستقبل میں آسانی کو بڑھانے میں مدد ملے گی