وفاقی بجٹ کابراہ راست بوجھ عوام پر پڑے گا،اشرفبھٹی

وفاقی بجٹ کابراہ راست بوجھ عوام پر پڑے گا،اشرفبھٹی

لاہور(پ ر)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما محمد اشرفبھٹی نے کہا ہے کہ حکمران ڈھٹائی سے بدترین بجٹ کادفاع کررہے ہیں۔عوام کی آہ وفریاد کاان پرکوئی اثر نہیں ہوتا۔وفاقی حکومت کے بجٹ کابراہ راست بوجھ عوام پر پڑے گا۔حکمران عوام کی جیب پرسے نگاہیں ہٹانے کیلئے تیار نہیں۔

نوازشریف کی حکومت واقعی منتخب ہوتی اورحکمرانوں کودوبارہ ووٹ کیلئے عوام کے پاس جانے کی زحمت کرناپڑتی تویقیناًحالیہ بجٹ میں عوام کوریلیف ملتا ۔

پیپلزپارٹی آج بھی پاکستانیوں کی ڈھال ہے ،ہم وطنوں کے حقوق غصب کرنیوالے زورآوروں اورسرمایہ داروں کوقرارواقعی سزادی جائے گی ۔وہ بلھے شاہ روڈپرایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔محمداشرفبھٹی نے مزید کہا کہ حکمران پانچ سوبلین کانیا ٹیکس عائد کرکے بھی مہنگائی نہ بڑھنے کادعویٰ کررہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4