اسلامی احکامات پر عمل کر نے سے معاشرے میں ہر فرد کو حقوق مل سکتے ہیں،مو لا نا امجد

اسلامی احکامات پر عمل کر نے سے معاشرے میں ہر فرد کو حقوق مل سکتے ہیں،مو لا نا ...

لاہور(پ ر)اسلام ہر مسلمان کی عزت نفس کا خیال رکھنے کا حکم دیتا ہے زکوۃ دیتے وقت بھی دوسرے مسلمان کی عزت نفس کا خیال رکھنے کا حکم دیا ہے کہ بتاکر زکوۃ نہیں دینی ہے جس کے حکم پر زکوۃ دے رہے ہو وہ دل کی نیت کو جانتا ہے ،اسلامی احکامات پر عمل کر نے سے ہی معاشرے میں ہر فرد کو حقوق مل سکتے ہیں دین اسلام نے معاشرے کے غربا کا خیال رکھنے اور ان کی امداد کے واضع احکامات دیئے ہیں اور مخلوق کی خدمت میں رب نے اپنی رضا رکھی ہے ،حکمران اللہ کو راضی کریں۔

اللہ رب العزت وطن عزیز کے تمام مسائل حل کر دیں گے ،رمضان المبارک کے مہینے میں اسلام کے نفاذ کے لیے حکومت اقدامات کرے ۔ آغاز اسلامی نظریاتی کونسل کی سفار شات پر قانون سازی سے کرے ۔ یہ باتیں جے یو آئی کے راہنماء اور جامعہ رحمانیہ کے ناظم اعلی مو لا نا محمد امجد خان نے جامع مسجد رحمانیہ میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہیں انہوں نے کہا کہ اسلام جامع کامل اکمل دین ہے اس کے نفاذ سے ہی ملک معاشی ،سیا سی اور اقتصادی بحرانوں سے آزاد ہو گا

مزید : میٹروپولیٹن 4