قومی مجرم اپنے منطقی انجام کی طرفبڑھ رہے ہیں،شان عباس

قومی مجرم اپنے منطقی انجام کی طرفبڑھ رہے ہیں،شان عباس

لاہور(پ ر)آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے سیکرٹری اطلاعات سیّد شان عباس عابدی نے کہا ہے کہ پرویز مشرفنے شفافانداز سے ڈیلیورکیا تھا۔سیاسی پنڈت بھی ان کے دورکوکرپشن سے پاک قراردیتے ہیں۔ پرویز مشرفبحیثیت صدرمملکت سیاسی نہیں قومی مفاد کے حامل منصوبوں کاکام کرتے تھے ۔حکمران اپنے ہاتھوں کابویا کاٹ رہے ہیں۔تخت لاہورپربراجمان کرپشن کنگ اوراسلام آبادمیں دندناتے مافیا ڈان عنقریب قانون کے شکنجے میں ہوں گے۔

قومی مجرم اپنے منطقی انجام کی طرفبڑھ رہے ہیں۔حکمران خاندان کا''روندی ''بچوں کی طرح شورمچانا انہیں احتساب سے نہیں بچاسکتا۔پاکستانیوں کاپیسہ ہڑپ اورہضم کرنا آسان نہیں،پاناما لیک درحقیقت حکمران خاندان کا مکافات عمل ہے۔حکمران یادرکھیں ان کی سیاسی خودکشی کوسیاسی شہادت تسلیم نہیں کیا جائے گا۔وہ ماضی میں بھی کا اداروں کے ساتھ تصادم کرتے رہے ہیں۔شریف خاندان اپنے ناکام اوربدنام ماضی سے کوئی سبق سیکھنے کیلئے تیار نہیں۔ اپنے ایک بیان میں سیّد شان عباس عابدی نے مزید کہا کہ حکمران خاندان کے بچوں کے پاس کثیرسرمایہ کہاں سے آیا،اب انہیں حساب دیناپڑاہے تووہ ماتم کیوں کررہے ہیں۔تعجب ہے برسراقتدار حکمران خودسیاسی انتقام کاشورمچارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حسین نواز کی تصویرخودحکمران جماعت نے لیک کی ہے ،اس کامقصد جے آئی ٹی کومتنازعہ بنانااورانڈر پریشر کرنا ہے۔نہال ہاشمی کی آئینی اداروں کیخلاف اشتعال انگیززبان کااستعمال جبکہ حسین نوازکی فوٹو لیک ہونادونوں کاماسٹرمائنڈ ایوان وزیراعظم میں بیٹھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکمران حسین نواز کی تصویرکومذموم سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کررہے ہیں مگروہ اس طرح عوام کی ہمدردی نہیں سمیٹ سکتے ۔۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے ہردوراقتدارمیں ان کے مدمقابل سیاستدانوں کیخلاف بوگس مقدمات درج ہوتے رہے ۔ پرویز مشرف کوبھی بدترین سیاسی انتقام کانشانہ بنایا جارہا ہے،ان کیخلاف مقدمات میں کوئی صداقت نہیں ہے لہٰذاء ختم کئے جائیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4