اقوام عالم کی ترقی و خوشحالی کا راز تعلیم کے فروغ میں مضمر ہے،ادیب جاودانی

اقوام عالم کی ترقی و خوشحالی کا راز تعلیم کے فروغ میں مضمر ہے،ادیب جاودانی

لاہور (پ ر) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ادیب جاودانی نے پنجاب تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام عالم کی ترقی و خوشحالی کا راز تعلیم کے فروغ میں مضمر ہے۔ بدقسمتی سے پاکستان کے حکمران طبقات کی ترجیحات میں کبھی بھی تعلیم کا فروغ شامل نہیں رہا ۔ یہی وجہ ہے کہ ہم تعلیم کے میدان میں اقوام عالم میں بہت پیچھے ہیں۔ اس بات کی نشاندہی اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو نے اپنی رپورٹ میں کرتے ہوئے کہا ہے کہ 54 لاکھ پاکستانی بچے سکول نہیں جاتے اور جو جاتے ہیں ان کی بہت کم تعداد دسویں جماعت تک پہنچ پاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کی سفارشات کے مطابق فی الفور تعلیمی بجٹ میں جی ڈی پی کا 5 فیصد مختص کرے تاکہ تعلیم سے محروم رہ جانے والے بچوں کو بھی زیور تعلیم سے آراستہ کیا جاسکے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جب تک خواندگی کی شرح میں سو فیصد اضافہ نہیں ہو جاتا اس وقت تک پرائیویٹ سکولوں کو تمام ٹیکسوں سے مستثنیٰ قرار دیدیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4