جہاں آراء وٹو کاقانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی کے ساتھ اظہار یکجہتی ، عدالت میں پیش ہوئیں

جہاں آراء وٹو کاقانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی کے ساتھ اظہار یکجہتی ، عدالت میں ...

لاہور( نمائندہ خصوصی) محترمہ آصفہ بھٹوزررداری کی خصوصی ہدایت پر جہان آراء وٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے رہنماء نصیر احمد، ممبر فیڈریل کونسل،شاہدرہ جبین، انیہ بانو، شبانہ اظہر چوہدری، منیارٹی ونگ کے رہنماء پرویز سروایا، وقاص پرنس نے قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اس کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے خدیجہ صدیقی کوچادر بھی پیش کی گئی اس موقع پر صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے جہان آراء وٹو انسانی حقوق ونگ کے رہنماء نصیر احمد نے کہا کہ محترمہ آصفہ بھٹو زرداری کی ہدایت پر ہم یہاں آئیں ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کا واضح موقف ہے کہ ہم مظلوم کے ساتھ ہیں اور ظالم کے خلاف ہیں۔

وہ جتنا بھی بااثر کیوں نہ ہوخاتون کے ساتھ اتنا بہیمانہ اور ظلم قابل مذمت فعل ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشرہ میں خواتین کے خلاف تشدد کی وارداتیں عام ہونا قابل تشویش ہے اور تشدد زدہ خاتون کو انصاف کے لیے دربدر اور ٹھوکریں کھانا لمحہ فکریہ ہے پیپلز پارٹی تشدد کا شکار خدیجہ صدیقی پر ہونے والے ظلم کی بھرپور مذمت کرتی ہیں اورخدیجہ صدیقہ کو یقین دلاتے ہیں کہ اسے انصاف اور تحفظ دلانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے چیف جسٹس پنجاب سے بھی اپیل کی کہ وہ خدیجہ کو انصاف دلوانے اور اس کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ کو خصوصی ہدایات جاری کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4