شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت سے دیگر ممالک کیساتھ روابط بنانے میں مدد ملے گی : دفتر خارجہ

شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت سے دیگر ممالک کیساتھ روابط بنانے میں مدد ملے گی ...

اسلام آباد(صباح نیوز)دفترخارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہاہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت سے پاکستان کے خطے کے دوسرے ملکوں کے ساتھ روابط مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شنگھائی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم سے پاکستان کو خطے کو درپیش مسائل کے حل میں اپناکردارادا کرنے کااچھا موقع فراہم ہوگا۔انہوں نے کہاکہ شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت سے وسط ا یشیائی ملکوں کے ساتھ پاکستان کے تعلقات میں بہتری لانے میں بھی مدد ملے گی اور پاکستان خطے کو درپیش مسائل کے حل میں اپنا کردار بہتر انداز میں ادا کر سکے گا۔

دفتر خارجہ

مزید : علاقائی