محکمہ اوقاف کے 200سے زائد ڈیلی ویجزملازمین کومستقل کرنے کاحکم
لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہورہائی کورٹ نے محکمہ اوقاف کے گریڈ ایک سے 16تک کے 200سے زائد ڈیلی ویجزملازمین کومستقل کرنے کاحکم دے دیا ہے۔جسٹس محمد قاسم خان نے محمد اشرف سمیت محکمہ اوقاف کے دیگرملازمین کی درخواست پرسماعت کی ، درخواست گزاروں کی جانب سے میاں بلال بشیرایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیا کہ درخواست گزارعرصہ دراز سے محکمہ اوقاف کے ایڈمن ونگ میں ڈیلی ویجز ملازمین کی حیثیت سے کام کررہے ہیں۔ حکومت کی مستقل کرنے کی پالیسی کے تحت محکمہ اوقاف کے مذہبی امورونگ کے575ملازمین کومستقل کردیاگیا جبکہ درخواست گزاروں کونظراندازکردیاگیا۔
محکمہ اوقاف