ایف بی آر کے اقدامات سے صنعتکاروں و تاجروں کو تشویش ہے: عدنان خالد

ایف بی آر کے اقدامات سے صنعتکاروں و تاجروں کو تشویش ہے: عدنان خالد

لاہور )کامرس رپورٹر(فرایا کے پیٹرن انچیف عدنان خالد بٹ نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کے عملے کی جانب سے صوابدیدی اختیارات کے غلط استعمال ،بینک اکاؤ نٹس تک رسائی اور کاروبار دشمن اقدامات سے صنعتکاروں و تاجروں میں تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے جس کی بھرپور مذمت کر تے ہیں وفاقی حکومت ایف بی آر کو شکنجہ ڈالے اور ٹیکس دہندگان کو ہراسان کر نے سے گریز کرے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزہنگامی اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا ۔ عدنان بٹ نے کہا کہ آمدن میں اضافہ یقیناًبجٹ خسارہ کم کرے گا لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ حکومت ٹیکس نیٹ کو وسعت دے نہ کہ موجودہ ٹیکس دہندگان پر ہی بوجھ مزید بڑھا دیا جائے جیسا کہ عرصہ دراز سے ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسں دہندگان کی تعداد بڑھنے سے معیشت کو توانائی ملے گی لیکن بدقسمتی سے متعلقہ ادارے آمدن ہونے کے باوجود ٹیکس نیٹ سے باہر شعبوں اور افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے سے قاصر ہیں۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ تین سالوں کے دوران ٹیکس محاصل میں ساٹھ فیصد کے قریب اضافہ جبکہ ٹیکس دہندگان کی تعداد میں کمی ہوئی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایف بی آر آگے بڑھانے کے بجائے موجودہ ٹیکس دہندگان پر تمام توانائیاں صرف کررہا ہے۔

عدنان خالد

مزید : علاقائی