اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں خونریزی بند کرانے کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے : پاکستان

اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں خونریزی بند کرانے کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے : ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جنیوا(صباح نیوز) پاکستان نے اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت پر فوری طورپر مقبوضہ کشمیر میں خونریزی بند کرنے کیلئے دباؤ ڈالے ۔یہ اپیل اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے فرخ عامل نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 35ویں اجلاس کے موقع پر کی۔سفیر نے کہاکہ بھارت بلوچستان میں مشکوک سرگرمیوں کے ذریعے پاکستان کے معاملات میں مسلسل مداخلت کررہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ حق خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دہشت گردی قراردینے کی بھارتی کوششیں مضحکہ خیز ہیں۔فرخ عامل نے کہاکہ بھارتی حکومت کوکشمیریوں کے حق خودارادیت کے مطالبے کو قبول کرناچاہئے ۔
پاکستان

مزید :

علاقائی -