شہریوں کی سکیورٹی اور قومی سلامتی کو کبھی داؤ پر نہیں لگایا ،ترجمان نادرا

شہریوں کی سکیورٹی اور قومی سلامتی کو کبھی داؤ پر نہیں لگایا ،ترجمان نادرا

اسلام آباد(این این آئی) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ترجمان نے کہا ہے کہ حکام نے کبھی بھی شہریوں کی سکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں کیا اور قومی سلامتی کو بھی داؤ پر نہیں لگایا گیا، نادرا کا ایک انتہائی مضبوط اندرونی سکیورٹی کا نظام ہے جو کسی بھی فرد کو ڈیٹا تک رسائی اور اس کو شیئر کرنے سے دور رکھتا ہے۔نادرا ترجمان نے ان میڈیا رپورٹس کی تردید کی ہے جس میں وکی لیکس کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ ادارے نے امریکا سے اپنا ڈیٹا شیئر کیا تھا۔ترجمان نادرا نے اپنے جاری بیان میں 2011 میں اس وقت کے وزیر داخلہ رحمن ملک کے دور میں امریکا کو پاکستانیوں کا ڈیٹا فراہم کرنے کی رپورٹس کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے کبھی بھی اپنا ڈیٹا کسی ملک کے ساتھ شیئر نہیں کیا۔

ترجمان نادرا

مزید : علاقائی