الطا ف حسین کے خلاف ریڈوارنٹ انٹرپول کو درخواست بھیج دی گئی

الطا ف حسین کے خلاف ریڈوارنٹ انٹرپول کو درخواست بھیج دی گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ایف آئی اے نے بانی ایم کیوایم الطا ف حسین کے خلاف ریڈوارنٹ کے لیے انٹرپول کو باقاعدہ درخواست بھیج دی ہے۔وزارت داخلہ کے اعلامیہ کے مطابق انٹرپول کے قواعد کو مد نظر رکھتے ہوئے قانونی تقاضے پورے کر دیئے ہیں،بانی ایم کیوایم فوجدارای مقدمات میں پاکستانی عدالتوں کو مطلوب ہیں۔اس سے قبل بانی متحدہ کے ریڈ وارنٹ کے اجرا کے لیے ایف آئی اے انٹر پول کو دستاویزات اور شواہد جمع نہ کرانے پر انٹر پول سے 13جون تک مہلت طلب کی تھی۔

مزید : صفحہ آخر