سرکاری سکیم کے تحت ویٹنگ لسٹ پر منتظر عازمین حج کیلئے بڑی خوشخبری

سرکاری سکیم کے تحت ویٹنگ لسٹ پر منتظر عازمین حج کیلئے بڑی خوشخبری

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) سرکاری سکیم کے تحت ویٹنگ لسٹ پر منتظر عازمین کے لئے بڑی خوشخبری۔ سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کی روشنی میں وزارتِ مذہبی امور نے ویٹنگ لسٹ پر موجود 17563عازمین حج کو کامیاب قرار دے دیا۔ ویٹنگ لسٹ والے عازمین حج کو کامیابی کی اطلاع بذریعہ ایس ایم ایس آج ہی کردی جائے گی۔ بعد ازاں خطوط بھی جاری کئے جائیں گے جن میں پاسپورٹ جمع کروانے سے متعلق تفصیلات درج ہوں گی۔ واضح رہے کہ یہ 17563 افراد 28اپریل کو ہونے والی سرکاری حج سیکم کی قرعہ اندازی کے موقع پر ویٹنگ لسٹ پر رکھے گئے تھے جو اب عدالت سے واضح ہدایات کے بعد کامیاب قرار پائے ہیں۔ اس طرح سال 2017کے حج کے موقع پر سرکاری سکیم سے کل 1لاکھ 7ہزار 5سو 26عازمین حج سعودی عرب روانہ ہوں گے جو کہ کل حج کوٹہ کا 60 فیصد بنتے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر