جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ:برطانوی مسافرسے پونے آٹھ کلوہیروئن برآمد

جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ:برطانوی مسافرسے پونے آٹھ کلوہیروئن برآمد

کراچی (آن لائن )جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پربرطانوی مسافرکی تلاشی کے دوران پونے آٹھ کلوہیروئن برآمدکرلی گئی،کلکٹرکسٹمزکے مطابق ملزم جاویدعلی پاکستانی نژادبرطانوی شہری ہے،تلاشی کے دوران اس کے سوٹ کیس کے خفیہ خانوں سے ہیروئن برآمدکی گئی ،برآمدہیروئن کی مالیت سات کروڑ75لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔کارروائی سات اورآٹھ جون کے درمیانی شب کی گئی،ہیتھروائرپورٹ سے ہیروئن برآمدگی کیس سے متعلق بھی ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے ۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزم کاتعلق اسی گروپ سے ہے۔ملزم کراچی سے مسقط اورلندن جارہاتھا۔

مزید : صفحہ آخر