بلوچستان سے شہریوں کے اغوا‘ ہلاکت کی خبروں پر چین کا اظہار تشویش

بلوچستان سے شہریوں کے اغوا‘ ہلاکت کی خبروں پر چین کا اظہار تشویش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ (آن لائن)چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اسے بلوچستان سے اغوا ہونے والے اپنے باشندوں کی ہلاکت کی خبروں پر تشویش ہے اور اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔چینی خبر رساں ادارے ژنہوا چینی وزراتِ خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس حوالے سے اطلاعات کا نوٹس لیا ہے اور ہمیں اس پر شدید تشویش بھی ہے۔ ہم گذشتہ کئی دنوں سے مغویوں کو بازیاب کروانے کی کوشش کر رہے تھے۔چینی حکام ان خبروں کی تصدیق کر رہے ہیں اوو وہ متعلقہ پاکستان حکام سے بھی رابطے میں ہیں۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ چین شہریوں کے اغوا اور کسی بھی قسم کے تشدد اور دہشت گردی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔یاد رہے کہ نام نہاد اسلامی شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کا کہنا ہے کہ مئی کے اواخر میں پاکستان کے جنوب مغربی علاقے سے اغوا کیے جانے والے دو چینی شہریوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔دولتِ اسلامیہ سے وابستہ نیوز ایجنسی اعماق نے عربی زبان میں ٹیلیگرام میسیجنگ ایپ پر ایک بیان کے ذریعے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔تاہم پاکستانی حکام کی جانب سے چینی باشندوں کی ہلاکت کے حوالے سے تاحال تصدیق نہیں کی گئی۔کہا جارہا ہے کہ دونوں چینی شہری کوئٹہ کے ایک سینٹر میں اردو زبان سیکھ رہے تھے اور وہیں سے انھیں اغوا کیا گیا تھا۔

مزید :

صفحہ آخر -