حکومت بتائے مہنگائی ختم کرنے کیلئے کیا اقدامات کئے،جسٹس مامون رشید

حکومت بتائے مہنگائی ختم کرنے کیلئے کیا اقدامات کئے،جسٹس مامون رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پھلوں کی قیمتوں میں ناجائزاضافے اورپھل مافیاکے خلاف کی جانے والی کاروائی اور اقدامات کی رپورٹ طلب کر تے ہوئے ریمارکس دیئے کہ عدالت کو آگاہ کیا جائے کہ وفاقی حکومت نے مجموعی طور پر مہنگائی ختم کرنے کے لئے کیا اقدامات کئے۔جسٹس مامون رشید شیخ نے کیس کی سماعت کی۔کیمیکل زدہ اجناس کے حوالے سے محکمہ زراعت کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ پھلوں ،سبزیوں اور اجناس پر کیمیکل کے استعمال اوراثرات کا جائزہ لینے کے لئے کوئی قانون موجودنہیں۔ڈپٹی کمشنر کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ اکتیس رمضان بازار قائم کر کے سستے داموں پھل اور سبزیاں فراہم کی جا رہی ہیں، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ مجموعی طور پر مہنگائی کنٹرول کرنا وفاقی حکومت کا کام ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -