مختلف مقدمات میں 4بچے والد سے لے کرماں کے حوالے
لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہورہائیکورٹ نے مختلف مقدمات میں 4بچوں کووالد سے لے کرماں کے حوالے کردیاہے۔جسٹس چودھری عبدالعزیز اورجسٹس سید شہبازعلی رضوی کی عدالتوں میں کیسوں کی سماعت ہوئی۔ روبی بانو خاتون نے موقف اختیار کیا کہ اس کے خاوند مرید عباس نے اسے گھرسے نکال کر 8سالہ محمد حسنین اور4سالہ حبیب الرحمن کو چھین لیاہے۔مریم بی بی کاموقف تھا کہ اس کے خاوند طارق محمود نے اسے گھر سے نکال کر3سالہ وانیہ طارق اور2سالہ ایشل کو چھین لیا ہے۔