کورٹ:بلدیاتی نمائندوں کے زیر انتظام محکموں سے تفصیلی رپورٹ طلب

کورٹ:بلدیاتی نمائندوں کے زیر انتظام محکموں سے تفصیلی رپورٹ طلب

ہائی

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات محدود کرنے کے خلاف دائردرخواست پرتعلیم اور صحت کے علاوہ عوامی سہولیات کے محکمے بلدیاتی نظام سے نکالنے کے معاملے پر حکومت سے تحریری وضاحت طلب کر لی ہے۔چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے شہری محمود اختر کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ تعلیم اور صحت کے علاوہ عوامی سہولیات کے محکمے بلدیاتی ایکٹ سے نکال دیئے گئے ہیں، پنجاب حکومت کی طرف سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل احمد حسن پیش ہوئے، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل احمد حسن نے موقف اختیار کیا کہ بلدیاتی ایکٹ2013 ء میں سے کچھ نہیں نکالا گیا۔مزید سماعت 26جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔

مزید : صفحہ آخر