صدیق الفاروق تعیناتی کیس، عمر کی حد تبدیل کرنے پر کابینہ کی منظوری طلب

صدیق الفاروق تعیناتی کیس، عمر کی حد تبدیل کرنے پر کابینہ کی منظوری طلب

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہورہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے چیئرمین متروکہ وقف املاک صدیق الفاروق کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پر عمر کی حد 70سال تبدیل کرنے پر وفاقی کابینہ کی منظوری طلب کر لی ہے۔ دوران سماعت وفاقی حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین کی تعیناتی کے لئے متروکہ وقف املاک کے رولز میں 70 سال عمر کر دی گئی ہے،جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا عمر کی حد بڑھانے کی وفاقی کابینہ نے منظوری دی، کیا یہ ممکن ہے کہ ایک آدمی کی تعیناتی کے لئے رولز ہی تبدیل کر دیئے جائیں، عدالت نے مزید ریمارکس دیے کہ یہ مناسب نہیں کہ کسی کو نوازنے کے لئے رولز تبدیل کئے جائیں۔

مزید : صفحہ آخر