پراسیکیوٹرز بھرتیوں میں خواتین کو 15فیصد کوٹہ نہ دینے پر جواب طلب

پراسیکیوٹرز بھرتیوں میں خواتین کو 15فیصد کوٹہ نہ دینے پر جواب طلب

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے پراسیکیوٹرز بھرتیوں میں خواتین کا 15فیصد کوٹہ نہ دینے پر سیکرٹری پراسیکیوشن اور سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی سے 14جون تک جواب طلب کرلیاہے۔چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے عنا بتول سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل مشتاق موہل نے موقف اختیارکیاکہ حکومت نے پراسیکیوٹرز بھرتیوں میں خواتین کو 15فیصد کوٹہ دینے کی یقین دہانی کرائی، ہائیکورٹ نے یقین دہانی کی بنیاد پر خواتین کو کوٹہ دینے کا فیصلہ سنایاتھا، خواتین کو کوٹہ دینے کی بجائے حکومت نے فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے ، چیف جسٹس نے خواتین کو کوٹہ دینے کی یقین دہانی سے مکرنے پر حکومت پر برہمی کا اظہار کیا۔

مزید : صفحہ آخر