ٹیکس نادہندگان اورینٹ کمپنی کے مالکان کی ضمانت کیلئے درخواستیں خارج

ٹیکس نادہندگان اورینٹ کمپنی کے مالکان کی ضمانت کیلئے درخواستیں خارج

لاہور(نامہ نگارخصوصی )چارارب سے زائد کے سیلزٹیکس کی عدم ادائیگی کے معاملہ پرہائیکورٹ نے اورینٹ الکٹرانک کمپنی کے مالکان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔جسٹس عبدالسمیع خان نے اورینٹ کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹرطلعت محمود ،ڈائریکٹر عبدالرحمن اورچیف فنانشل آفیسرعلیم امین کی درخواست ضمانت پرسماعت کی۔ملزمان کے وکلاء نے موقف اختیارکیاکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیونے ٹھوس شواہدکے بغیرکارروائی کرتے ہوئے ملزموں کو 4ارب سے زائد کے ٹیکس فراڈ میں گرفتارکررکھا ہے۔ایف بی آرکوٹیکس چوری کے مقدمات میں ملزموں کی گرفتاری کااختیار نہیں ،محکمہ سیلز ٹیکس کے وکیل بیرسٹر عمر نے کہا کہ سیلزٹیکس کی وصولی کے لئے نوٹس بھجوائے گئے۔عدم ادائیگی اورٹھوس شواہد کے بعد گرفتارکیاگیا، درخواست ضمانتوں کو خارج کرنے کی استدعا کی۔

مزید : صفحہ آخر