پنجاب بھر میں ’’ برطانوی‘‘ پولیس نظام نافذ کرنے کا فیصلہ

پنجاب بھر میں ’’ برطانوی‘‘ پولیس نظام نافذ کرنے کا فیصلہ

لاہور (شعیب بھٹی )حکومت پنجا ب نے موجود ہ پو لیس نظا م سے تنگ آکر بالاخر "بر طا نیہ "کا پو لیس نظا م صو بہ میں نا فذ کر نے کا فیصلہ کر لیا ۔ اس ضمن میں پو لیس نظا م اور تھا نہ کلچر کو ٹھیک کر نے کے لئے جلد ہی بر طا نوی ما ہرین بھی پا کستا ن کا دورہ کر یں گئے ۔ حکومت سکا ٹ لینڈ یا رڈ کے پو لیس کمشنر میک چشتی کی خد ما ت ان کی ر یٹا ئر منٹ کے بعد بطور کنسلٹنٹ حا صل کر ے گی۔ تفصیلا ت کے مطا بق برطانیہ کے بنائے ہوئے پولیس نظام اور تھا نہ کلچر کو ٹھیک کرنے کے لیے برطانوی ماہرین جلد ہی پاکستان آئیں گئے،ذرا ئع کے مطا بق پنجاب حکومت کی طر ف سے سکاٹ لینڈ یارڈ کے پولیس کمشنر میک چشتی کی بطور کنسلٹنٹ خدمات حاصل کی جا ئیں گی۔ ذرا ئع کا مزید کہنا ہے کہ سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس میں بطور پولیس کمشنر کام کرنے والے میک چشتی آئندہ چند روز میں سکاٹ لینڈ یارڈ سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے جس کے بعد وہ پنجاب حکومت کی درخواست پر پنجاب پولیس میں بطور کنسلٹنٹ اپنی خد ما ت سر انجا م دیں گے اور برطانوی راج کا تھانہ کلچر تبدیل کرنے کے لیے برطانوی ماہر میک چشتی تجاویز دیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ پولیس میں ریفارمز اور پنجاب میں سیف سٹی سٹی اتھارٹی کے تحت بننے والے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز کے معاملات کو بھی دیکھیں گے۔ اس حوالے سے کچھ پو لیس افسروں کا کہنا ہے کہ مذکو ر ہ سکا ٹ لینڈ یا رڈ کے پو لیس کمشنر کے بطو ر ر کنسلٹنٹ تعینا تی کے بعد پنجا ب پو لیس اور تھا نہ کلچر میں بہتر ی آنے کا مکا ن ہے ۔

مزید : صفحہ آخر