مشعال خان کا سامان ہاسٹل سے گھر منتقل ٗ متعدد اشیا غائب ہیں، اہل خانہ

مشعال خان کا سامان ہاسٹل سے گھر منتقل ٗ متعدد اشیا غائب ہیں، اہل خانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان (این این آئی) عبدالولی خان یونیورسٹی کے طالب علم مقتول مشعال خان کا سامان ہاسٹل سے گھر پہنچادیا گیا ہے ٗاہل خانہ نے متعدد سامان کے غائب ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔یونیورسٹی کے ہاسٹل سے گھر منتقل کیے جانے والے سامان میں کتابیں، کپڑے، جوتے، انکی تصاویر اور بیگز سمیت دیگر اشیا شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سامان گھر پہنچنے پر مقتول مشعال خان کے والدین نے سامان کی جانچ پڑتال کی تو معلوم ہوا کہ اس میں سے بیشتر چیزیں غائب ہیں ۔مشعال خان کے والدین نے دعویٰ کیا ہے کہ بٹوہ، کیمرہ، موبائل اور لیپ ٹاپ غائب ہیں، یہ گھر منتقل نہیں کیے گئے۔ مقتول مشعال خان کے والدین بیٹے کا سامان دیکھ کر افسردہ ہوگئے۔

مزید :

صفحہ آخر -