مسلم لیگ ن نے سپریم کورٹ میں ہنگامہ آرائی کیلئے سینکڑوں وکلا تیار کر لیے، اعتزاز احسن

مسلم لیگ ن نے سپریم کورٹ میں ہنگامہ آرائی کیلئے سینکڑوں وکلا تیار کر لیے، ...

اسلام آباد ( ما نیٹر نگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ایک بار پھر سپریم کورٹ میں ہنگامہ آرائی کی تیاریاں مکمل کرلیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اعتزاز احسن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جے آئی ٹی پر اعتراضات کی سماعت پر مسلم لیگ ن ہنگامہ کرے گی۔ ن لیگ نے سینکڑوں وکلا سپریم کورٹ لے جانے کا منصوبہ بنایا ہے جو کمرہ عدالت کے اندر اور باہر موجود ہوں گے اور سماعت کے دوران ہنگامہ آرائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب سوال یہ نہیں کہ عدلیہ اور جے آئی ٹی کیا کریں گی بلکہ سوال یہ ہے کہ مسلم لیگ ن کیا کرنے جا رہی ہے۔

اعتزاز احسن

مزید : صفحہ آخر