وفاقی وزیر مذہبی امور تاحال سعودی عرب سے 10ہزار اضافی حج کوٹہ کیلئے پر امید

وفاقی وزیر مذہبی امور تاحال سعودی عرب سے 10ہزار اضافی حج کوٹہ کیلئے پر امید

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف ابھی بھی سعودی عرب سے 10ہزار اضافی حج کوٹہ کے لیے پُر امید،معلوم ہوا ہے کہ موجو دہ حکومت کا آخری حج ہے گزشتہ چار سال سے حج کوٹہ کے لیے امیدیں لگائے سینکڑوں ٹریول ایجنٹ کو وفاقی وزیر کے قریبی ذرائع امید دلا رہے ہیں کہ فکر نہ کریں سپریم کورٹ نے اجازت دے دی ہے آپ کو کوٹہ مل جائے گا سعودیہ سے کوٹہ آنے کی دیر ہے وفاقی وزیر کے قریبی دوست نے روزنامہ پاکستان کو بتایا ،سردار محمد یوسف کوئی ایسا اقدام نہیں اٹھاناچاہتے جس سے حکومت کی بدنامی ہو یا نیا سکینڈل سامنے آئے،10سال سے کام کرنے والوں کو کوٹہ برابر کرنے کی تجویز دینے والوں کے بھی حق میں نہیں ہیں ان کا کہنا ہے کہ اگر پرانوں کو فارغ کر کے نئے ناتجربہ کار افراد کو کوٹہ دیتے ہیں تو نیا سکینڈل سامنے آ سکتا ہے اس لیے ہم کوئی غلط کام نہیں کریں گے میرٹ اپنائیں گے،قوائد کے مطابق نئی کمپنیوں کو کوٹہ دیں گے۔

مزید : صفحہ آخر