چیمپئنز ٹرافی ، ایک اور اپ سیٹ ، بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا

چیمپئنز ٹرافی ، ایک اور اپ سیٹ ، بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو ٹورنامنٹ سے باہر ...

برمنگھم(مانیٹرنگ ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی میں بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے ہرا کر نہ صرف ایک اپ سیٹ کیا بلکہ اب وہ بھی اپنے گروپ میں سیمی فائنل تک رسائی کے ممکنہ امیدواروں میں شامل ہوگیا ہے۔شکیب الحسن کو انکی شاندار بیٹنگ پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔اس گروپ کا آخری میچ ابھی باقی ہے جوکہ ہفتے کو انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔آسٹریلیا کی شکست کی صورت میں بنگلہ دیش سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔اس میچ میں نیوزی لینڈنے بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 266رنزکا ہدف دیاتھا ، جو کہ بنگلہ دیش نے شکیب الحسن 114اورمحمواللہ 102ناٹ آؤٹ کی شاندار 224کی شراکت کے باعث 47اعشاریہ دو اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔اس سے قبل نیوزی لینڈ نے کارڈف کے صوفیہ گارڈن میں کھیلے گئے اس میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور اپنے مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 265رنز بنائے۔ ٹائیگر زکی اننگز کا آغاز تباہ کن انداز میں ہوا اور صرف 33پر چار صف اول کے بیٹسمین 12ویں اوور میں پویلین لوٹ چکے تھے، ان بیٹسمینوں میں تمیم اقبال صفر، سومایا سرکار3،صابر رحمان 8 اوروکٹ کیپر بیٹسمین مشفق الرحیم 14شامل تھے، شکست کے بادل صاف نظر آرہے تھے۔تاہم اس موقع پر شکیب الحسن 114اورمحمواللہ 102ناٹ آؤٹ کیوی بولرز کے سامنے دیوار بنکر کھڑے ہوگئے اور دونوں اس وقت تک موجود رہے جب تک بنگلہ دیش کو فتح کے دھانے پر نہ پہنچادیا،انکی بیٹنگ نے کیوی بولرز کو مکمل طور پر بے بس کئے رکھا۔دونوں بیٹسمینوں نے 224کی شراکت قائم کی جو کہ بنگلہ دیش کی ون ڈے کرکٹ میں کسی بھی وکٹ کے لیے سب سے بڑی شراکت ہے، جبکہ یہ اس ایونٹ کی بھی سب سے بڑی پارٹنر شپ ہے۔میچ کے آخری لمحات میں شکیب اپنی سنچری مکمل کرنے کے بعد آؤٹ ہوئے۔جن کے بعد مصدق حسین 7رنز نے محمود اللہ کے ساتھ ملکر اپنی ٹیم کو کامیابی کی منزل تک پہنچایا۔نیوزی لینڈ کے بولرزمیں ٹیم ساؤتھی نے تین جبکہ ٹرینٹ باؤلٹ اور ایڈم ملنے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

چیمپئنز ٹرافی

مزید : صفحہ اول