برطانوی انتخابات میں پہلی بار خواجہ سرا امیدوار نے حصہ لیا

برطانوی انتخابات میں پہلی بار خواجہ سرا امیدوار نے حصہ لیا

لندن(صباح نیوز)برطانیہ میں قبل از وقت ہونے والے عام انتخابات میں پہلی بار ایک خواجہ سرا امیدوار اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی کی جانب سے الیکشن میں حصہ لیا۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق خواجہ سراں کے حقوق کے لیے طویل عرصے سے سرگرم 50 سالہ صوفی کک کنزرویٹیو پارٹی کے اس قانون ساز کے مدمقابل انتخابات میں کھڑی ہوئی جو دو دہائیوں سے ایسٹ وردنگ اور شورہیم میں جیتتے چلے آرہے ہیں۔اپنے ایک آرٹیکل میں صوفی کک نے اس بات کا اعتراف کیا کہ بطور امیدوار الیکشن کا حصہ بننا ان کی اس خواہش کی تکمیل ہے کہ وہ خواجہ سراں کے حقوق کے لیے آواز بلند کریں۔یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے ملک میں قبل از وقت عام انتخابات کا اعلان کیا تھا۔

خواجہ سرا

مزید : صفحہ اول