24 پاکستانی اوربھارت نژاد سیاستدان بھی دارالعوام میں پہنچ گئے

24 پاکستانی اوربھارت نژاد سیاستدان بھی دارالعوام میں پہنچ گئے
 24 پاکستانی اوربھارت نژاد سیاستدان بھی دارالعوام میں پہنچ گئے

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں عام انتخابات کے نتیجے میں تشکیل پانیوالی پارلیمان کے منتخب اراکین میں پاکستانی اور انڈین نژاد سیا ستدان بھی شامل ہیں۔اس بار عام انتخابات میں مجموعی طور 56 بھارتی نژاد امیدوار جبکہ 30 پاکستانی نژاد امیدواروں نے حصہ لیا تھا۔ ان میں سے جہاں 12 پاکستانی نژاد امیدواروں نے کامیابی حاصل وہیں انڈین نژاد امیدواروں کی تعداد بھی 12 ہی رہی۔کامیاب ہونیوا لے 12 پاکستانی نژاد امیدواروں میں سے نو کا تعلق لیبر پارٹی جبکہ تین کا کنزرویٹو سے ہے اور ان میں سے پانچ خواتین ہیں۔ان میں زیادہ ترامیدوار تو گزشتہ انتخابات میں بھی کامیاب ہوئے تھے لیکن لیبر پارٹی کے ٹکٹ پر مانچسٹر کے علاقے گورٹن سے افضل خان اور بیڈفورڈ سے محمد یاسین نے پہلی بار دارالعوام کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔بریڈفورڈ ویسٹ کی نشست پر لیبر پارٹی کی امیدوار ناز شاہ جبکہ بریڈفورڈ ایسٹ کے حلقے سے لیبر پارٹی کے ہی عمران حسین جیتے ہیں۔برمنگھم پیری بار کے حلقے سے لیبر پارٹی کے خالد محمود جبکہ برمنگھم لیڈی وڈ سے لیبر پارٹی کی ہی شبانہ محمود ایک بار پھر کامیاب ہوئی ہیں۔لیبر پارٹی کی یاسمین قریشی بولٹن ساؤتھ ایسٹ جبکہ لیبر پارٹی کی ڈاکٹر روزینہ ایلن خان ٹوٹنگ لندن سے دوبارہ رکنِ پارلیمان بنی ہیں۔وارنگٹن ساؤتھ سے فیصل خورشید نے لیبر پارٹی کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی ہے۔حکمران کنزرویٹو پارٹی کے تین امیدوار ساجد جاوید برومز گرو سے، نصرت غنی ویلڈن جبکہ رحمان چشتی گیلنگھم اور رینہم سے ایک بار پھر انتخابات جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔کامیاب انڈین نژاد ارکانِ پارلیمان میں سے سات کا تعلق لیبر پارٹی سے جبکہ پانچ کا کنزرویٹو پارٹی سے ہے اور ان میں چھ خواتین ہیں۔لیبر پارٹی کے تن منجیت سنگھ دھیشی پگڑی پہننے والے پہلے سکھ ہیں جو بر طا نو ی پارلیمنٹ میں پہنچے ہیں۔ ان کے علاوہ پریت کور گل پہلی خاتون سکھ رہنما ہیں جو دارالعوام میں اپنے حلقے کی نمائندگی کریں گی۔کنزرویٹو پارٹی کی حکومت میں وزیر رہنے والی بھارتی نڑاد پریتی پٹیل بھی الیکشن جیت گئی ہیں۔لیبر پارٹی کی جانب سے جن سات امیدواروں نے کامیابی حاصل ان میں تن منجیت سنگھ دھیشی اور پریت کور گل کے علاوہ لیسٹر ایسٹ سے کیتھ واز،ولسل ساؤتھ سے ویلیری واز، فیلتھم اینڈ ہیسٹن سے سیما ملہوترا، وگن سے لیزا نندی اور ایلنگ، ساؤتھ ہال سے وریندر شرما شامل ہیں۔کنزرویٹیو پارٹی کی جانب سے کامیاب ہونے والے انڈین نژاد امیدواروں میں سوئیلا فرنانڈیز (فیئرہیم)، پریت پٹیل (وتھیم)، آلوک شرما (ریڈنگ ویسٹ)، رشی سنی(رچمنڈ)، شیلیش وارا (نارتھ ویسٹ ہیمبرج شائر) اور رینا رینجر (برمنگھم، ہال گرین) سے کامیاب ہوئے ہیں۔

مزید : صفحہ اول