پاکستانی صحافیوں کے کشمیر پر سوالات، مودی کا جواب دینے سے گریز

پاکستانی صحافیوں کے کشمیر پر سوالات، مودی کا جواب دینے سے گریز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

آستانہ(صباح نیوز) بھا رتی وزیر اعظم نریندر مودی کا پاکستانی صحافیوں کے سوالات کا جواب دینے سے انکار، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آپ کیا کہیں گے؟ صحافیوں کا سوال، مودی کان لپیٹ کر رفو چکر ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی صحافیوں کے سوالات نے مودی جی کو نہ صرف لاجواب کر دیا بلکہ میدان چھور کر بھاگنے پر بھی مجبور کر دیا جب گزشتہ روز صحافیوں نے بھارتی وزیر اعظم سے پوچھا پاکستان اور بھارت میں مسائل کا حل کیا ہے؟ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آپ کیا کہیں گے؟ کیا آپ کے ہوتے ہوئے پاکستان اور انڈیا میں امن ہو جائے گا؟ سر کشمیر کا مسئلہ آپ کے ہوتے ہوئے حل ہو جائے گا؟ پاکستان اور انڈیا کے تعلقات سے متعلق آپ کا کیا لائحہ عمل ہے؟ مگر مودی جی کسی سوال کا جواب دیئے بغیر تیزی سے لابی سے نکل گئے۔

مزید :

صفحہ اول -