14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

  

ملتان (این این آئی)رکن قومی اسمبلی اور پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کو نہر کا پانی زبردستی کھولنے کے جرم میں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل ملتان بھیج دیا گیا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق کاشت کاروں کے نہری پانی کی بندش کی شکایت پر جمشید دستی نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر مظفر گڑھ میں 28 مئی کو ہیڈ کالو کے علاقہ میں ڈینگا کینال کو غیر قانونی طور پر کھول دیا تھا۔جس محکمہ انہار نے تھانہ قریشی میں ان پر مقدمہ درج کرا کر ایف آئی آر سیل کرا دی ۔ جمشید دستی کو ساتھی سمیت اسلام آباد سے مظفر گڑھ جاتے ہوئے لیہ کے قریب پولیس نے گرفتار کیا۔جمشید دستی اور ان کے ساتھی اجمل کو رات گئے ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جنہوں نے جمشید دستی کو ساتھی سمیت سینٹرل جیل ملتان بھجوا دیا ۔ جمشید دستی کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔ جمشید دستی نے اپنے اقدام کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے کسانوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے پانی کھولا جو اپنی فصلوں کو سیراب کرنے کیلئے پانی سے محروم تھے اور احتجاج کر رہے تھے۔

مزید : صفحہ اول