حملے کے پیچھے شریف برادران ہیں

حملے کے پیچھے شریف برادران ہیں
حملے کے پیچھے شریف برادران ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے الزام لگایا ہے کہ مجھ پر حملے کے پیچھے شریف برادران ہیں وہ جے آئی ٹی کے خلاف سازش کر کے سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں لیکن ہم ان کی سازش ناکام بنا دیں گے جبکہ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے واقعے کا نوٹس لے کر ملک نور اعوان کو پاس کرنے پر ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی سے وضاحت طلب کر لی ۔شیخ رشید احمد نے جمعہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ غیر محفوظ ہیں اور ان کی جان کو خطرہ ہے لیکن حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی جبکہ خود بھی مخالفین کو دبانے اور دھمکانے میں ملوث ہے ۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ مجھ پر حملہ کرنے والے کے پاس پارلیمنٹ کا انٹری پاس تک نہیں تھا جو بعد میں ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کی جانب سے بنایا گیا ۔ سپیکر کے دفتر میں تحریک استحقاق جمع کرا دی ہے اور یہ تحریک استحقاق نہ لی گئی تو جاوید عباسی کے خلاف عدم اعتماد کی قرار داد منظور کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ دراصل اس ڈرامے کا مقصد مجھے ڈرانا ہے کہ سچ بولنے سے باز آ جاؤں لیکن میں مرتے دم تک سچ بولوں گا اور شریف برادران کا پیچھا کرتا رہوں گا کیونکہ وہ جے آئی ٹی کے خلاف سازش احتساب سے فرار اور سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں لیکن ہم ان کی ساری سازشیں ناکام بنا دیں گے۔ دوسری جانب سپیکر ایاز صادق نے شیخ رشید اور ملک نور اعوان کے درمیان پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لے لیا اور ملک نور اعوان کو پارلیمنٹ کا انٹری کارڈ جاری کرنے پر ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی سے وضاحت طلب کر لی ۔
شیخ رشید

مزید :

صفحہ اول -