سعودی الٹی میٹم: قطر کی سکیورٹی فورسز ہائی الرٹ

سعودی الٹی میٹم: قطر کی سکیورٹی فورسز ہائی الرٹ

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کی جانب سے قطر کو الٹی میٹم، حماس اورا خوان المسلمون کے ساتھ تعلقات ختم کرنے سمیت 10 مطالبات کے بعد قطر کی سکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ یہ اقدام غیر ملکی فوج کی جانب سے سرحدیں عبور کرنے کے خطرہ کے پیشِ نظر کیا گیا ہے امریکہ نے بھی اس کی تصدیق کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق قطری فوج نے قطر سے نمٹنے کے لئے 16 لیپرڈ ٹینک سٹورز سے نکالے ہیں، اس کے علاوہ قطر کی وزارت دفاع میں سعودی عرب یو ۔اے۔ ای ،بحرین کو خط لکھے ہیں کہ اس پانیوں میں داخل ہونے والوں پر بحری جہازوں سے گولہ باری کی جائے گی۔

مزید : صفحہ اول