حکومت اظہار رائے کی آزادی کے فروغ کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے : اسحاق ڈار

حکومت اظہار رائے کی آزادی کے فروغ کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے : اسحاق ڈار

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے ملاقات کی گزشتہ روز اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں وزیر مملکت نے سینیٹر اسحاق ڈار کو وزارت اطلاعات کے مالیاتی امور سے متعلق بریف کیا اور کہا ہے کہ وزیر اعظم کے وژن کے مطابق وزارت براڈ کاسٹنگ اور پروڈکشن پالیسی پر کام کر رہی ہے پالیسی کا مقصد پاکستان میں فلم و سیاحت ثقافت اور قومی بیانیے کا فروغ ہے فلمی صنعت کے ذریعے تفریح مواقع کے ساتھ برداشت کے کلچر کو فروغ دینا ہے جبکہ وزیر خزانہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے میڈیا اور اظہار راہے کی آزادی کا دفاع کیا ہے حکومت اظہار رائے کی آزادی کے فروغ کو یقینی بنانے کے لیے پر عزم ہے حکومت آرٹ ثقافت اور قومی ورثے کی اہمیت سے آگاہ ہے وزیر خزانہ نے وزیر مملکت کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مزید : صفحہ اول