ڈسٹرکٹ بار ملتان کی جانب سے مکمل ہڑتال‘ وکلاء مقدمات کی پیروی کیلئے عدالتوں میں پیش نہ ہوئے

ڈسٹرکٹ بار ملتان کی جانب سے مکمل ہڑتال‘ وکلاء مقدمات کی پیروی کیلئے عدالتوں ...

ملتان (نمائندہ خصوصی )ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن ملتان کی جانب سے علیحدہ صوبہ اورخود مختار ہائیکورٹ کے مطالبات کیلئے گزشتہ روز ہڑتال کی گئی اور وکلاء مقدمات کی پیروی (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

کے لئے عدالتو ں میں پیش نہیں ہوئے جس کی وجہ سے بیشتر مقدمات کی سماعت ملتوی کردی گئی ہے ۔ اس ضمن میں بار عہدیداروں کے مطابق جنوبی پنجاب کے ساتھ تخت لاہور کی جانب سے حقوق غصب کرنے،استحصال کرنے اورحقوق سے محروم کرنے کی پالیسی کے خلاف وکلاء نے جنوبی پنجاب کی عوام کے ساتھ ملکرعلیحدہ صوبہ حاصل کرنے کی تحریک شروع کررکھی ہے اورکامیابی تک تحریک جاری رکھی جائیگی۔

ہڑتال

مزید : ملتان صفحہ آخر