ضلع کچہری میں قائم مصالحتی سنٹر نے 5سال سے جاری زمین کے تنازع پربہن بھائیوں میں صلح کرادی

ضلع کچہری میں قائم مصالحتی سنٹر نے 5سال سے جاری زمین کے تنازع پربہن بھائیوں ...

ملتان (نمائندہ خصوصی )چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کی جانب سے ملتان میں قائم کئے گئے ضلع کچہری میں مصالحتی(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

سنٹر نے پہلے مقدمہ میں مصالحت کرادی ہے۔اس ضمن میں صوبہ بھر کی طرح ملتان میں قائم کئے گئے مصالحت سنٹرمیں سول جج ریاض احمدخان کو تعینات کرکے 10 مقدمات تفویض کئے گئے تھے جن میں سے گزشتہ روز5 سال سے جاری زمین کے تنازعہ پر بہن بھائیوں میں مصالحت کرا دی گئی ہے۔یادرہے کہ ملتان کے رہائشی بھائی بہنوں مقبول حسین، غزالہ اختر اور رخسانہ شبنم کے درمیان زمین کی تقسیم کا تنازعہ عدالتوں میں زیرسماعت تھاجن کا مقدمہ مصالحتی سنٹر بجھوانے پر فاضل جج نے دونوں فریقین کا مؤقف سماعت کرنے کے بعد بیرون عدالت مصالحت کرنے کا حل دیاجس پر فریقین کے د رمیان 115 کنال اراضی کی تقسیم کا فیصلہ کر لیا گیا اورفریقین نے تنازعہ ختم کردیاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر