پنجاب حکومت نے ایم ڈی ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمیٹی کی تعیناتی کیلئے بھیجی گئی سمری مسترد کردی، چارٹرڈ فرم کی خدمات حاصل کرنیکے احکامات

پنجاب حکومت نے ایم ڈی ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمیٹی کی تعیناتی کیلئے بھیجی گئی ...

ملتان (سپیشل رپورٹر)پنجاب حکومت نے ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر زکی جانب سے ایم ڈی کی تعیناتی (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

کیلئے بھیجے جانیوالے نام کو مسترد کردیاہے اورایم ڈی کی تعیناتی کیلئے چارٹر فرم کی خدما ت حاصل کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈآف ڈائریکٹر ز نے ایم ڈی کی تعیناتی کیلئے محمد یار کی سمری منظوری کیلئے پنجاب حکومت کوارسال کی تھی جسے چیف سیکرٹری پنجاب نے ایم ڈی کی آسامی کیلئے غیرموزوں قراردیتے ہوئے مسترد کردیاہے جبکہ ایم ڈی کی آسامی کیلئے معیاراور مطلوبہ قابلیت اورتعیناتی میں معاونت کیلئے چارٹرڈ فرم کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت جاری کردی ہیں جس کے باعث ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ایم ڈی کی تعیناتی تعطل کاشکار ہوکررہ گئی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر