محکمہ سوئی گیس بھی واپڈا کے نقش قدم پر ‘ اضافی بل بھجوانے کا سلسلہ شروع

محکمہ سوئی گیس بھی واپڈا کے نقش قدم پر ‘ اضافی بل بھجوانے کا سلسلہ شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(سپیشل رپورٹر) عرصہ دراز سے واپڈا کی طرف سے لوگوں کو اذیت دینے کا سلسلہ ابھی تھمنے کو نہیں آیا ساتھ ہی سوئی گیس محکمہ نے بھی وہی روش اختیار کر لی واضح رہے کہ سوئی گیس محکمہ کی طرف سے بل تاخیر سے بھیجے جا رہے ہیں جس روز بل پہنچتے ہیں اگلے ہی روز بل کی آخری تاریخ ہوتی ہے سوئی گیس محکمہ کے تمام اعلیٰ حکام اس صورتحال پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں اس صورتحال پر ماہرین کا یہ کہنا (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )
ہے کہ متاثرین کو چاہیے کہ وہ اصولی طور پر عدالت میں محکمہ سوئی گیس کیخلاف رٹ دائر کردیں چنانچہ صنعتکار اس حوالے سے غور و خوض کر رہے ہیں کہ اس غیر مناسب، ہٹ دھرم رویہ اور انتہائی نقصان دہ صورتحال پر اصولی طور پر عدالت میں جائیں اور اضافی بل بھیجنے ، تاخیر سے بل بھیجنے کا ازالہ ہوسکے۔